ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مینگلور کے قریب چارمڑی گھاٹ پر سواریوں کی بھرمار سے ٹریفک جام : رات بھر مسافر پریشان

مینگلور کے قریب چارمڑی گھاٹ پر سواریوں کی بھرمار سے ٹریفک جام : رات بھر مسافر پریشان

Wed, 29 Aug 2018 19:51:30    S.O. News Service

بیلتھنگڈی:29/ اگست (ایس اؤ نیوز) چارمڑی گھاٹ پر سواریوں کی بھرمار اور بھاری وزنی سواریوں کو آنے جانے کا موقع دئے جانے کی وجہ سے  سواریوں کی نقل و حمل کانظام  درہم برہم  ہوگیا ہے۔

پیر کی رات 6ویں گھماؤ پر ایک بھاری وزنی سواری خراب ہوکر رکے رہنے سے رات بھر  ٹرافک  نظام  متاثر رہا ، جس سے مسافر پوری رات پریشان رہے ۔ منگل کی صبح 11گھنٹے تک ٹرافک جام رہی۔ اس کے بعد کچھ حد تک سواریوں کا آنا جانا شروع ہوا۔

شراڈی گھاٹ کی سڑک پر پہاڑ کھسکنے کی وجہ سے سواریوں کی نقل وحمل پر پابندی عائد ہے۔ مقامی لوگ عام سواریوں کی نقل وحمل کو موقع دینے کا مطالبہ لے کر احتجاج کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں مسافروں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولس سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر حالات پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے سہولیات فراہم کریں۔


Share: